ہم ہیں مریض عشق ، دوا ہے تمہارے پاس – نظم

April 24, 2019 6 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مارچ 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ہم ہیں مریض عشق ، دوا ہے تمہارے پاس
میرے مسیح! دستِ شفا ہے تمہارے پاس
دیکھی ہیں ہم نے آپ کی آنکھیں جھکی جھکی
اک دلنشیں طرز حیا ہے تمہارے پاس
تیغِ دعا کی کاٹ کی ان کو خبر نہیں
شوخی سے غیر کہتے ہیں کیا ہے تمہارے پاس
صادق کے حق میں یہ بھی ہے قرآن کی دلیل
اِک عمر یہ گزار چکا ہے تمہارے پاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *