خدا کا درخشاں نشاں ہے خلافت – نظم

August 18, 2019 • 24 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 دسمبر 2008 ء میں مکرم سراج الحق قریشی صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

خدا کا درخشاں نشاں ہے خلافت
خدا کا ہی نور رواں ہے خلافت
خلافت نبوت کا ہے اک تسلسل
نبوت کی ہی ترجماں ہے خلافت
خلافت نے ہم کو سکینت عطا کی
بہت پُرسکوں آشیاں ہے خلافت
رہے گی ابد تک یہ نعمت خدا کی
قیامت تلک جاوداں ہے خلافت
خلافت سے وابستہ ہے دیں کا غلبہ
فتوحات کا کارواں ہے خلافت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *