کچھ اس طرح تری یادوں کا ذکر چلنے لگا – نعت

August 20, 2019 4 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اپریل 2010ء میں مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

کچھ اس طرح تری یادوں کا ذکر چلنے لگا
کہ ہر نفس تری فرقت پہ ہاتھ ملنے گا
جب اس کے اسم کی سر سبز روشنی مہکی
زمین یاس کا پتھر بھی پھول پھلنے لگا
رگوں میں پھرنے لگا اک سرور کا عالم
اسی سے زیست کا کارِ جہاں بدلنے لگا
جب اس کے عشق کی شمع دل میں جلنے لگی
وفورِ سوز سے شیشۂ جاں پگھلنے لگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *