Monday, 17th August, 2026
»»
خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ03؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 26؍جون 2026ء الفضل ڈائجسٹ ایمان میں تازگی الفضل ڈائجسٹ محترم صوفی منظور احمد صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ03؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 26؍جون 2026ء الفضل ڈائجسٹ ایمان میں تازگی الفضل ڈائجسٹ محترم صوفی منظور احمد صاحب
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

تُم امامت ہی امامت سر تاپا – نظم

August 20, 2019 2 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 9؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک بہت طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تُم امامت ہی امامت سر تاپا
ہم اطاعت ہی اطاعت سرتاپا
اُس طرف ندرت ہی ندرت سر تا پا
اِس طرف حیرت ہی حیرت سر تا پا
کھولنے کا لب مجھے یارا نہیں
میں عقیدت ہی عقیدت سر تا پا
سائے میں اس پیڑکے بیٹھو ذرا
ہے سکینت ہی سکینت سر تا پا

قدرتِ ثانی کی یہ پوری صدی
ہے کرامت ہی کرامت سر تا پا
دورِ خامس تو خدا کے فضل سے
ہے وجاہت ہی وجاہت سر تا پا
دل میں بھر دی آپ کی تقریر نے
اک حرارت ہی حرارت سر تا پا
ہر سطر میں سُننے والوں کے لیے
ہے بلاغت ہی بلاغت سر تا پا

آنے والے دَور کو بھی دیکھنا
ہے بشارت ہی بشارت سر تا پا
چُوم لوں نظروں سے آقا کے قدم
دل میں یہ چاہت ہی چاہت سر تا پا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *