ہر ایک قطرۂ خوں فصلِ گُل اُگائے گا – نظم

August 28, 2019 • 22 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2010ء میں مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہر ایک قطرۂ خوں فصلِ گُل اُگائے گا
یہ خون اب کے انوکھا ہی رنگ لائے گا
بنے گا باعثِ تزئین گلشنِ احمد
لہو شہیدوں کا یوں رائیگاں نہ جائے گا
خدا کے گھر میں اگر دیر ہے اندھیر نہیں
منا لے خیر عُدو ، کب تلک منائے گا
وہ جس نے عُسر میں بھی یُسر کا دیا مُژدہ
غموں کے بعد وہ خوشیوں سے بھی ملائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *