آئی وجودِ عشق سے ہر دَم صدا صَلِّ علیٰ – نعتیہ کلام

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی و جون 2011ء میں مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

آئی وجودِ عشق سے ہر دَم صدا صَلِّ علیٰ
یا ہے خدا ، یا ہے محمد مصطفی صَلِّ عَلیٰ
وہ رحمتوں کا نغمہ گر ، وہ حاصلِ شام و سحر
نجم الوریٰ ، شمس الضحیٰ صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ
وہ ایک لعلِ بے بہا ، گنجینۂ صبر و رضا
اُس کے سوا کوئی نہیں ہے دلربا صَلِّ عَلیٰ
راہِ لقائے یار بھی ، پیمانۂ کردار بھی
وہ آفتابِ دو جہاں ، بَدْرُالدُّجیٰ ، صَلِّ عَلیٰ
اُس کے لئے عرش بریں ، اُس کے لئے فرشِ زمیں
وہ باعثِ تکوین ہے ، عکسِ خدا ، صَلِّ عَلیٰ
اے زندگی ، اے زندہ تر ، سب قدسیوں سے معتبر
تجھ پر فدا ارض و سما ، صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں