اچھی صحت کے راز
ڈاکٹر خیرالبشر صاحب کا مضمون بھی ’’النساء‘‘ کے مذکورہ شمارہ میں شامل اشاعت ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اچھی صحت کے راز میں 7 سے 8 گھنٹے کی بھرپور نیند، چند منٹ کی ایسی ورزش یا سیر جو پسینہ لائے ، عمدہ غذا (کچی سبزیاں اور پھل، خشک پھل) ، بھرپور ناشتہ (انڈا، دودھ) کے علاوہ وزن کو بڑھنے سے روکنے کی تدابیر اختیار کرنا شامل ہیں۔ نیز سگریٹ نوشی کو ترک کرنا بھی عمدہ صحت کے قیام کے لئے بہت ضروری ہے۔