اک آئینہ کا عکس تری زیست کی کتاب – نظم

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی حضرت سیدہ چھوٹی آپا کی یاد میں کہی گئی ایک طویل نظم سے چند اشعار پیش ہیں:

اک آئینہ کا عکس تری زیست کی کتاب
لَو۔ لے رہا تھا حسن کے سورج سے ماہتاب
قرآں کی روشنی سے منور تھا تیرا دل
چہرہ کو مل گیا تھا مقدّس سا اِک حجاب
قرآں کا علم تھا ترا سرمایۂ حیات
تجھ کو عطا ہوئی تھیں مقدّر سے کچھ صفات
آئینۂ حیات تھا شفّاف اور صاف
ہم کو عزیز تر ہے تری ایک ایک بات

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/rOwuA]

اپنا تبصرہ بھیجیں