بدتر مَیں ہوں ہر ایک سے، اپنے خیال میں – نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 16؍اپریل 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2013ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
بدتر مَیں ہوں ہر ایک سے، اپنے خیال میں
’’شاید اسی سے دخل ہو دارالوصال میں‘‘
حمد و ثنا میں جھوم رہے ہیں اسیرِعشق
ہے جذب اس قدر ترے حسن و جمال میں
ردّ ہو سکا نہ، رحم سے کشکول، بھر دیا
صورت کچھ ایسی بن گئی میری، سوال میں
ایسی عجیب برکتوں والی یہ قید ہے
پنچھی خود آ گرے ہیں مسیحا کے جال میں
اُمّت کی داستاں پہ تدبر سے کھل گیا
قرآں ہے پہلی شرط عروج و زوال میں
پایا ہے فیض میں نے خلافت سے بے شمار
یا ربّ یہ فیض جاری رہے میری آل میں