بہت بڑا ہے تمہارا مقام درویشو! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2007ء میں مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی قادیان کے درویشوں کے نام ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

بہت بڑا ہے تمہارا مقام درویشو!
کرو قبول ہمارا سلام درویشو
نہ پی سکے جسے دنیا کے زور و زر والے
پیا ہے فقر کا تم نے وہ جام درویشو
ہے بادشاہی سے افضل تمہاری درویشی
رہے گا زندہ ہمیشہ یہ نام درویشو

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/8KkcM]

اپنا تبصرہ بھیجیں