جان و مال اور وقت ہے سب کچھ خلافت پر نثار – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی و جون 2011ء میں مکرم ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جان و مال اور وقت ہے سب کچھ خلافت پر نثار
کر چکے ہیں ہم خدا کے ساتھ یہ قول و قرار
یہ قلم کو تھامنے کی بھی جو طاقت ہے مجھے
اِک امانت ہے جماعت کی ، چکانا ہے ادھار

کاش بھا جائے مرے مولا کو میری اِک سطر
کاش کوئی حرف ہو اُس کی نظر میں معتبر
کاش برگ و بار سے لَد جائے عرشی کا شجر
کاش ان شاخوں سے اُتریں ہر گھڑی تازہ ثمر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X