جس قدر تحریک کی عظمت عیاں ہوتی گئی … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 4؍نومبر 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2013ء میں محترم عبدالسلام اختر صاحب کی ’’تحریک جدید‘‘ کے حوالے سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جس قدر تحریک کی عظمت عیاں ہوتی گئی
عام اتنی رحمتِ ربِ جہاں ہوتی گئی
جب سے سادہ زندگی ہم نے کیا اپنا شعار
زندگی پھر کامیاب و کامراں ہوتی گئی
دفترِ اوّل نے رکھی ایک بنیادِ جہاں
دفترِ ثانی سے تزئینِ جہاں ہوتی گئی
کامیابی ہم نے پائی آج ہے دنیا گواہ
اور ناکامی نصیبِ دشمناں ہوتی گئی
ذاتِ باری سے تعلق جس قدر بڑھتا گیا
عمرِ فانی بڑھ کے عمرِ جاوداں ہوتی گئی
رفتہ رفتہ فطرتِ انساں ہوئی مائل بہ حق
ہوتے ہوتے خود مشیّت مہرباں ہوتی گئی
جذبۂ ایثار اتنا تو نہ تھا ہم میں بلند
جانے کیوں دنیا ہماری نغمہ خواں ہوتی گئی

جس قدر تحریک کی عظمت عیاں ہوتی گئی … نظم” ایک تبصرہ

  1. مکرم محترم عبدالسلام اختر کو میں نے تعلیم الاسلام سکول/کالج گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں دیکھا تھا. انھوں نے واقعی حقیقی سادہ زندگی *وقف زندگی اور تحریک جدید کے اصولوں پر زندگی گزاری * ہے. یہ بات 1969/70 کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں