جو خواہاں ہیں ملے عزت ، کریں وہ دین کی خدمت – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جنوری 2013ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
جو خواہاں ہیں ملے عزت ، کریں وہ دین کی خدمت
ملے گی حق تعالیٰ سے انہیں ہر گام پہ برکت
خدائے قادر مطلق بنے گا حامی و ناصر
عطا ہوگی انہیں راحت ملے گی رفعت و عزت
خدا کے دین کے خادم کبھی ضائع نہیں ہوتے
سروں پہ اُن کے رہتا ہے خدا کا سایۂ رحمت