حضرت مصلح موعودؓ کی شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جنوری 1996ء میں محترم یحییٰ خانصاحب مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے ان کی بیٹی رقمطراز ہیں کہ مرحوم حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خواہش کے احترام میں ملازمت ترک کرکے حضورؓ کے ذاتی عملہ میں شامل ہوئے اور تا وفات اس عہد کو نبھایا۔ 1940ء میں صرف 40 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوگئی تو آپ کی اہلیہ نے اپنے بیٹے محترم لطیف (ننھا) صاحب کو حضورؓ کی خدمت میں پیش کردیا۔

حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد المصلح الموعود

حضرت مصلح موعودؓ نے محترم یحییٰ خانصاحب کی وفات کے بعد ان کی اولاد سے ہمیشہ ہی نہایت مشفقانہ سلوک فرمایا مثلاً ہائی سکول میں داخلہ کی فیس لے کر جب مضمون نگار سکول پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی میٹرک تک کی فیس حضورؓ کی طرف سے پیشگی ادا ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں