حضرت میاں نور محمد کھوکھر صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ اپریل 1996ء میں حضرت میاں نور محمد صاحب کھوکھرؓ کے قبول احمدیت کا ذکر تاریخ احمدیت سے منقول ہے۔ آپ کے دل میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شوق دعا کے نتیجہ میں پیدا ہوا۔ چنانچہ ایک احمدی دوست کے ساتھ ملتان سے قادیان گئے جہاں چند روز مسجد مبارک میں نمازیں ادا کیں اور 15؍اگست 1907ء کو حضور کی خدمت میں بیعت قبول فرمانے کی درخواست کی۔ حضور نے بیعت قبول فرمائی اور ملتان میں مخالفت کا معلوم فرمانے کے بعد فرمایا: ’’جہاں ہماری مخالفت میں زیادہ شور اٹھا ہے وہاں ہی زیادہ جماعت تیار جماعت ہوئی ہے۔ جہاں مخالفت کم ہے وہاں ہماری جماعت بھی کم ہے‘‘۔
حضرت میاں نور محمد صاحبؓ نہایت منکسرالمزاج اور تہجد گزار تھے۔ حضور علیہ السلام کا ذکر کرتے تو اکثر چشم پُرآب ہو جاتے۔ 28؍ اکتوبر 1949ء کو وفات ہوئی تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں