خدا کے خلیفہ ، مرے نونہالو! – نظم

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2011ء میں مکرم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ بچوں کے حوالے سے کہی گئی اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

خدا کے خلیفہ ، مرے نونہالو!
بتاؤ تو کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟
تمہارے دلوں میں ہر اِک کے لیے وہ
صفا و وفا دیکھنا چاہتے ہیں
ہر اِک قول و فعل میں وہ تمہارے
بھلا ہی بھلا دیکھنا چاہتے ہیں
صداقت کے انوار چہروں پہ ہر دَم
وہ جلوہ نما دیکھنا چاہتے ہیں
علوم و ہنر میں وہ سارے جہاں کے
تمہیں رہنما دیکھنا چاہتے ہیں
اگر اُن کی ہر دَم اطاعت کرو گے
تو دنیا کے روشن ستارے بنو گے

اپنا تبصرہ بھیجیں