زمینِ عشق پہ جب پیار کی نمو پھیلی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ نومبر 2011ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

زمینِ عشق پہ جب پیار کی نمو پھیلی
تو دل میں خواب بسانے کی آرزُو پھیلی
شہر میں سب ہی تھے اس کی نظر کے دیوانے
ہر ایک دل میں فقط اس کی جستجو پھیلی
جہاں میں زیست کے سب سلسلے سنورنے لگے
جمالِ یار کی خوشو جو کُو بہ کُو پھیلی
ہر ایک دور کو جس نے یقیں سے مہکایا
صداقتوں کی وہ آواز چار سُو پھیلی
اس آفتاب سے جس نے بھی روشنی پائی
پھر اُس کی شان ستاروں کے رُوبرو پھیلی

اپنا تبصرہ بھیجیں