سنو ساعتِ وصل یار آگئی ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 11مارچ 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست 2013ء میں مکرم نجیب اللہ ایاز صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی کینیڈا میں آمد کے موقع پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

سنو ساعتِ وصل یار آگئی ہے
چمن میں ہمارے بہار آگئی ہے

چلو دوستو! عہدِ اُلفت نبھائیں
ہم آقا کے قدموں میں آنکھیں بچھائیں
ہر اِک حکم کو مقصدِ جاں بنائیں
دل و جان اب ہم اسی پر لٹائیں

یہ سارے خلافت کے ہی معجزے ہیں
ہمیں آسمانی ثمر مل رہے ہیں
جو اِک کٹ گِرا گُل ہزاروں کِھلے ہیں
جو اس سے لڑے خاک میں مل گئے ہیں

نجیب اللہ ایاز صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں