صاحبِ لولاک ختم الانبیاء – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جنوری 2013ء میں مکرم مولوی ظفر محمد ظفر صاحب کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

صاحبِ لولاک ختم الانبیاء
مقتدائے انبیاء و اصفیاء
تیری آمد سے ہے یہ عقدہ کھلا
ارفع و اعلیٰ ہے تُو بعد از خدا
لاجرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء
تُو ہے سِرِّ ابتدائے زندگی
تیری ہستی منتہائے زندگی
تجھ سے وابستہ بقائے زندگی
تُو حقیقی راہنمائے زندگی
لاجرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء
تجھ سے پہلے جس قدر تھے نامور
تھے وہ جن جن خوبیوں سے بہرہ ور
تُو ہے جامع سب کا قصہ مختصر
تیرے سر ہے سہرۂ فتح و ظفر
لاجرم ہے تُو ہی ختم الانبیاء

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں