محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب ابن حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ مورخہ 15 ؍جنوری 2004ء بعمر77 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔
آپ مورخہ 5؍ مارچ 1927ء کو حضرت سارہ بیگم صاحبہ کے بطن سے قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد مولوی فاضل، بی اے اور شاہد کے امتحان پاس کئے۔ 1945ء میں اپنی زندگی وقف کی۔ آپ کی پہلی تقرری 1952ء میں وکالت تبشیر تحریک جدید میں ہوئی جہاں آپ دو سال تک کام کرتے رہے۔ اس کے بعد کچھ عرصہ وکالت دیوان میں رہنے کے بعد 6 جون 1954ء کو انڈونیشیا بطور مربی سلسلہ بھجوائے گئے۔ 22 مارچ 1956 ء کو وہاں سے واپسی ہوئی تو یکم مئی 1956ء تا 11جون 1982ء جامعہ احمدیہ ربوہ میں درس تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ آپ 63۔1962 تا 66۔1965ء صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ بھی رہے۔
آپ کی اہلیہ مکرمہ سیدہ امۃ السمیع بیگم صاحبہ بنت حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ خدا تعالیٰ کے فضل سے حیات ہیں۔ آپ نے تین بیٹے اور چار بیٹیاں بھی یاد گار چھوڑے ہیں جن میں سے مکرم صاحبزادہ مرزا عبد الصمد احمد صاحب سیکرٹری مجلس کارپرداز صدر انجمن احمدیہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں