مکرم رانا عبدالغفور خان صاحب کاٹھگڑھی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 جنوری 2011ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خان صاحب کے قلم سے مکرم رانا عبدالغفور خاں صاحب کاٹھگڑھی کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔

مکرم رانا عبدالغفور صاحب 1938ء میں کاٹھگڑھ (انڈیا) میں مکرم چوہدری عبدالرحمن صاحب مرحوم کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والد کی واحد اولاد تھے۔ابتدائی تعلیم احمدیہ سکول سے حاصل کی مگر والدہ کی وفات کی وجہ سے زیادہ نہ پڑھ سکے۔لاڈلے اور اکلوتے تھے۔تقسیم ملک کے بعد ان کے والد صاحب نے اپنی زرعی زمین کا کلیم ضلع فیصل آباد میں حاصل کرکے وہیں رہائش بھی اختیار کر لی۔ آپ کی شادی1960ء میں حضرت چوہدری عبدالحق خاں صاحبؓ کی بیٹی محترمہ سروری بیگم صاحبہ سے ہوئی تھی۔ آپ کے والد صاحب نے 1963ء میں وفات پائی۔
آپ 1970ء میں چک نمبر2ٹی ڈی اے خوشاب منتقل ہوگئے۔ کیونکہ اکثر برادری وہیں مقیم تھی۔ 1977ء میں آپ قصرخلافت ربوہ میں بطور پہریدار بھرتی ہوگئے۔ جہاں سے آپ 1997ء میں ریٹائر ہوئے۔ آپ کی وفات 12 دسمبر 2003ء میں ہوئی۔ موصی ہونے کی وجہ سے تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ بہت ہی سادہ، شریف، صاف دل اور نیک انسان تھے۔سب لوگوں سے ہمدردی رکھتے اور اچھا مشورہ دیتے تھے۔خلافت سے بہت محبت تھی۔ اپنی اولاد کی بھی بہت اچھی تربیت کی۔ آپ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں