میرا جو بھی ہے نام ، تیرے نام … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 4فروری 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اگست 2013ء میں مکرم میر انجم پرویز صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
میرا جو بھی ہے نام ، تیرے نام
میرا ہر اِک مقام تیرے نام
میری سب منزلیں ، سبھی رستے
ہر قدم ، گام گام ، تیرے نام
میرا دل ، میری جان ، میرا بدن
سب ہیں تیرے غلام ، تیرے نام
میرے ہجر و وصال ، ماہ و سال
گردشِ صبح و شام تیرے نام
گلشنِ جاں کا میرے ایک اِک پھول
ہے بصد احترام تیرے نام
تجھ سے آغاز ، تجھ پر ہی انجام
ابتدا ، اختتام تیرے نام