میری وردِ زباں ہے یہی اِک کلام … نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 2؍اکتوبر 2023ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2014ء میں مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

میری وردِ زباں ہے یہی اِک کلام
اس پہ لاکھوں درود اور کروڑوں سلام
سب سے افضل تریں ہے اُسی کا مقام
مالا جپتا ہوں اُن کی بصد احترام
اُس نے روشن کیے سب ہیں کون و مکاں
وہ ہے نُورِ مجسّم ، وہ خیرالانام
وہ ہے ختم رُسل ، رحمت کُل جہاں
اُس پہ بھیجو درود ، اُس پہ لکھو سلام
اُس کی قسمت میں لکھی ہے فتح مبیں
کفر و باطل کو اُس نے کیا زیرِ دام

اپنا تبصرہ بھیجیں