نئے دن کا نیا سورج یہی پیغام لایا ہے – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرمہ عارفہ حلیم صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ امریکہ کے پس منظر میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
نئے دن کا نیا سورج یہی پیغام لایا ہے
خلیفۂ وقت کو لے کر مبارک وقت آیا ہے
زہے قسمت وہ آئے ہیں نیا احساس لائے ہیں
محبت کا خزینہ ایک اُن کے ساتھ آیا ہے
نگاہیں منتظر تھیں اور تھی یہ آرزو اُن کی
ہمارا پاسباں آئے جسے دل میں بسایا ہے
فلک بیتاب جھکنے کو زمیں بیتاب ملنے کو
قدم بوسی کو حاضر ہے ہوا ، پیغام آیا ہے
خلافت ایک بندھن ہے وفا کی پاسداری کا
فلاحِ قوم ہے اس میں یہ ہم نے راز پایا ہے
محبت ہے خدا تو پھر محبت کی قسم لے لیں
خلافت سے چمٹ جانا محبت نے سکھایا ہے