وفا کے دیپ جلائیں کہ پھر بڑھے ایماں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں مکرم صادق باجوہ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے ورودِ امریکہ کے موقع پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

وفا کے دیپ جلائیں کہ پھر بڑھے ایماں
ہو طَے سلوک ، عطا تقویٰ ہو ، ملے عرفاں
بلند اوجِ مقدّر پہ پھر ستارے ہوئے
خوشانصیب زمیں آسماں ہمارے ہوئے
خوش آمدید مکین و مکاں بھی کہتے ہیں
وہ خوش نصیب مکاں ہیں جہاں وہ رہتے ہیں
زباں سے رُشد و ہدایت کے چشمے بہتے ہیں
نہ احمدی ہی فقط ، غیر بھی یہ کہتے ہیں
فدائے راہِ خلافت ہر آن بان کریں
ہے آرزو یہ ہماری نثار جان کریں
بسر ہو رات بھی تقویٰ سے صبح و شام کریں
ندائے پاک مسیحاؑ صلائے عام کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں