چند درویشان قادیان برائے ریکارڈ
ذیل میں چند درویشان کے اسماء اور متعلقہ اخبار کا ذکرکیا جارہا ہے- ان کے اسماء دینے کا مقصد یہی ہے کہ ان کا ذکرخیر اخبار بدر کے درویشان نمبر میں شامل اشاعت ہے-
درویش صحابہ کرام:حضرت ڈاکٹر عطر دین صاحبؓ
حضرت ڈاکٹر عطر دین صاحبؓ کا ذکرخیر قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 15؍اکتوبر 2004ء اور 24؍دسمبر 2010ء کے شماروں میں اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔
درویش صحابہ کرام:حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ
حضرت حاجی محمدالدین صاحب تہالویؓ ابن مکرم نوراحمد صاحب آف دھرم کوٹ رندھاوا کا ذکرخیر قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 6؍اپریل 2001ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں تفصیل سے شامل اشاعت کیا جاچکا ہے۔
درویش صحابہ کرام:حضرت حاجی ممتازعلی خانصاحب صدیقیؓ
آپ حضرت خان ذوالفقار علی خان صاحبؓ گوہر کے فرزند تھے۔ ریاست رامپور میں قریباً1889ء میں پیدا ہوئے۔ 1904ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ 19؍جولائی 1954ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئے۔
قبل ازیں آپؓ کا مختصر ذکرخیر ہفتہ روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 8 مئی 2009ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شامل اشاعت کیا جاچکا ہے۔
محترم ممتاز احمد ہاشمی صاحب درویش
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم ممتاز احمد ہاشمی صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ جو قبل ازیں 30 جنوری 2009ء کے شمارہ کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔
محترم چودھری عبد السلام صاحب درویش
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم چودھری عبدالسلام صاحب درویش کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ آپ کا ذکرخیر قبل ازیں 6؍فروری 2009ء کے اخبار کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شائع ہوچکا ہے۔