یہ پاک دھرتی حسیں ہے اتنی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کی، پاکستان کے حوالہ سے کہی جانے والی، ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

یہ پاک دھرتی حسیں ہے اتنی
کروں جو تن من نثار اس پہ
ملے ہے چین و قرار مجھ کو
وطن کی مٹی سے پیار مجھ کو
ہے میری سانسوں میں اس کی خوشبو
یہ کھیت ، دریا ، پہاڑ ، جنگل
خزاں بھی اس کی بہار مجھ کو
وطن کی مٹی سے پیار مجھ کو
ہوئے جو لاکھوں ستم ہیں مجھ پر
وہ سب گوارا وطن کی خاطر
مَیں گُل نچھاور کروں گا اُن پر
ندیم!ؔ دیں گے جو خار مجھ کو
وطن کی مٹی سے پیار مجھ کو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں