انذاری نشان ملتے ہیں موسم کی نظر میں – نظم

June 7, 2019 • 23 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جنوری 2006ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی نظم ’’یہیں چین ملے گا‘‘ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

انذاری نشان ملتے ہیں موسم کی نظر میں
اے کاش کہ یاد آئے خدا خوف و خطر میں
زیبا نہیں انسان کو خالق کو بھلا دے
حد درجہ خسارہ ہے رعونت کے سفر میں
جھٹکوں سے زلازل کے ہلاتا ہے زمیں کو
شاید کہ سعادت ہو کہیں نوع بشر میں
اب صدق سے آ جاؤ یہیں چین ملے گا
اب خیر اگر ہے تو مسیحا کے نگر میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *