آ پھر سے کریں یار طرحدار کی باتیں – نظم

July 23, 2019 • 20 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اپریل 2008 ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

آ پھر سے کریں یار طرحدار کی باتیں
خوشبو سے مہکتے ہوئے گلزار کی باتیں
خوابوں میں جو آتا ہے ، خیالوں میں رچا ہے
جو دل میں بسا ہے اُسی دلدار کی باتیں
ہر تیرِ ستم اپنے ہی سینے پہ جو روکے
جو ڈھال ہے مظلوم کی اُس یار کی باتیں
مت چھین مرے ہاتھ سے تُو تیغِ قلم کو
اب چھوڑ دے اے شیخ! یہ تلوار کی باتیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *