اک درد تھا کہ جس کا مداوا نہ ہوسکا – نظم

April 20, 2019 9 مناظر الفضل ڈائجسٹ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ فرح جبیں صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

اک درد تھا کہ جس کا مداوا نہ ہوسکا
اک غم تھا جس کا کوئی بھی چارا نہ ہوسکا
اک زُعم سے رواں تھے امیدوں کے قافلے
ان کو نئے سفر کا اشارہ نہ ہوسکا
ہر لمحہ دوریوں سے طبیعت تھی مضمحل
اس پر یہ فاصلہ تو گوارا نہ ہوسکا
اے پاکباز شاہِ خلافت! وفا شعار!
اے عاشقِ رسولؐ! دل و جاں ترے نثار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *