تاریک رُتیں ہم جھیل گئے تم صبح فروزاں دیکھو گے – نظم

July 2, 2019 • 22 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جون 2007ء میں شائع ہونے والی مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تاریک رُتیں ہم جھیل گئے تم صبح فروزاں دیکھو گے
ہم خاک ہوئے اور کھاد بنے تم رنگِ بہاراں دیکھو گے
ہم تھوڑے ہیں کمزور بھی ہیں پر سر پہ طاقت والا ہے
ہم جیتے ہیں ہم جیتیں گے تم رحمت رحماں دیکھو گے
زنجیر و رسن کب روک سکے حق گوئی سے دیوانوں کو
ہر ضرب پہ ذات باری پر بڑھتا ہوا ایماں دیکھو گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *