جس حسن کی تم کو جستجو ہے – نظم

July 11, 2019 • 54 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

جامعہ احمدیہ ربوہ (جونیئر سیکشن) کے خلافت احمدیہ صد سالہ سووینئر میں محترم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو آپ نے خلافتِ خامسہ کے انتخاب کے بعد کہی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جس حسن کی تم کو جستجو ہے
وہ حسن ازل سے باوضو ہے
خوش رنگ ہے اور خوبرو ہے
لگتا ہے وہ پھول ہوبہو ہے
اُترا ہے جو آج آسماں سے
عزت ہے ہماری آبرو ہے
اللہ کے اور رسول کے بعد
واللہ کہ آج تُو ہی تُو ہے
سرشار ہے جو ہے تیرا خادم
شرمندہ ہے جو ترا عدو ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *