جوش وشوق و جذبہ ٔ پرواز دیتا ہے مجھے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مارچ 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’کون ہے جو قوت پرواز دیتا ہے مجھے‘‘سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

جوش وشوق و جذبہ ٔ پرواز دیتا ہے مجھے
دل کے گوشوں سے کوئی آواز دیتا ہے مجھے
مجھ سے جو سرگوشیاں کرتا تھا خلوت میں کبھی
اب فضاؤں سے وہی آواز دیتا ہے مجھے
سر بلندی کی فضاؤں میں پہنچ جاتا ہوں میں
کون ہے جو قوتِ پرواز دیتا ہے مجھے
خواہش دشمن ہے میں ہوجاؤں رسوا وذلیل
اور وہ اعزاز پر اعزاز دیتا ہے مجھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں