حوصلے سے عزم سے ہم نے گزاری یہ صدی – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مئی2008ء میں شائع ہونے والی محترمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

حوصلے سے عزم سے ہم نے گزاری یہ صدی
تھی اگرچہ ان گنت صدیوں پہ بھاری یہ صدی
دُشمنوں کی ہر جفا سہتے رہے ہم سَو برس
ہم نے سائے میں دعاؤں کے گزاری یہ صدی
پانچ گل ہائے خلافت باغِ مہدی میں کھلے
ہے گلِ نایاب سے مہکی کیاری یہ صدی
پانچ نسلوں کی دعائیں اس کی بنیادوں میں ہیں
کیا کہوں عرشیؔ ہمیں کتنی ہے پیاری یہ صدی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں