خلافت آسماں سے ایک نعمت کبریائی ہے – نظم

July 27, 2019 • 31 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4جون 2008ء میں مکرمہ ڈاکٹر شہناز اختر صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

خلافت آسماں سے ایک نعمت کبریائی ہے
خلافت ہی سے وابستہ ہماری پارسائی ہے
خلافت اک تتمہ ہے نبوت کا رسالت کا
خلافت سے نبوت کی حسیں رُت لوٹ آئی ہے
خلافت نورِ یزدانی خلافت ظل سبحانی
خدا کی قوت قدسی یہ اپنے سنگ لائی ہے
خلافت چشمۂ علم و ہدیٰ نورِ یقیں محکم
الوہی رنگ میں رنگین لعلِ بے بہائی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *