خلافت نے کیا کونین کا مقصود آدم کو – نظم

July 20, 2019 • 19 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شامل مکرم میر اللہ بخش تسنیم صاحب کے طویل خوبصورت کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خلافت نے کیا کونین کا مقصود آدم کو
خلافت نے فرشتوں کا کیا مسجود آدم کو
خدا کا ہاتھ ہوتا ہے خلافت کے ارادوں میں
مرادیں حق کی شامل ہیں خلافت کی مرادوں میں
خلافت شہپر پرواز آدم کی توانائی
ید بیضا خلافت ہے ، خلافت ہے مسیحائی
حصار عافیت ہے خیر و خوبی کا خزانہ ہے
خلافت سے جدا ہونا شعار فاسقانہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *