خلافت کی اطاعت میں سرِتسلیم خم رکھنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29مئی 2008ء میں مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

خلافت کی اطاعت میں سرِتسلیم خم رکھنا
وفا کے پاسباں رہنا ، محبت کا عَلم رکھنا
بہارِ جانفزا مطلوب ہے فصلِ خلافت کی
تو پھر نخلِ محبت کو سدا اشکوں سے نم رکھنا
تمہارے غم لئے دل میں وہ ہر لمحہ دعا میں ہے
سنو! تم اپنے سینے میں سنبھالے اس کے غم رکھنا
کیا ہے جشن صد سالہ نے منزل کا نشاں روشن
تم عالی حوصلے رکھنا ، عزائم تازہ دم رکھنا
علامت ہے خدا والوں کی، جہدِ زندگانی میں
رہِ دلبر میں غیروں کا اٹھائے ہر ستم رکھنا
دلوں کی بات ہے سود وزیاں کی سوچ سے بالا
نہیں چلتا محبت میں حسابِ بیش و کم رکھنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں