زیارت بہشتی مقبرہ – نظم

June 4, 2019 • 30 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی نظم ’’زیارت بہشتی مقبرہ‘‘ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عجیب سا دل کا ماجرا ہے
یہ دل کہ جذبات کا ہے مدفن
کہاں سے گزروں کہاں رکوں مَیں
نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن
مرے زمانے کے لوگ تھے یہ
رفیق گزری مسافتوں کے
قدم قدم پر پکارتے ہیں
مزار اگلی محبتوں کے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *