شمار رحمت پروردگار کر دیکھو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مئی 2005ء میں مکرم سلیمؔ شاہجہانپوری صاحب کا کلام بعنوان ’’دعائیں کرتے رہو‘‘ شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ذیل میںہدیۂ قارئین ہے:

شمار رحمت پروردگار کر دیکھو
اگر ہے بس میں تو یہ کاروبار کردیکھو
خدا سے بندوں کا رشتہ انوکھی بات نہیں
تم عاجزی سے اسے استوار کر دیکھو
خدا کے فضل کی تاخیر سے نہ گھبراؤ
تم اس کے رحم کا کچھ انتظار کر دیکھو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں