عظیم الشّان ہے شانِ محمد ؐ – نعت

روزنامہ الفضل 10فروری 2007ء میں جناب دلورام صاحب کوثری کا نعتیہ کلام کسی دوسرے رسالہ سے منقول ہے۔ اس کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

عظیم الشّان ہے شانِ محمد ؐ
خدا ہے مرتبہ دانِ محمدؐ
فرشتے بھی یہ کہتے ہیں کہ ہم ہیں
غلامانِ غلامانِ محمدؐ
نبی کا نُطق ہے نُطقِ الٰہی
کلامِ حق ہے فرمانِ محمدؐ
خدا کا نور ہے نورِ پیمبرؐ
خدا کی شان ہے شانِ محمدؐ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں