Friday, 27th November, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ الفضل ڈائجسٹ مکرم سیّد مودود احمد صاحب الفضل ڈائجسٹ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ الفضل ڈائجسٹ مکرم سیّد مودود احمد صاحب الفضل ڈائجسٹ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

قلعہ بالا حصار پشاور

December 26, 2018 • 65 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

بالاحصار فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے اونچی جگہ یا بلند قلعہ- روایت ہے کہ یہ نام اس افغان بادشاہ تیمور نے دیا تھا جسے سکھوں نے سمیرگڑھ سے بدل دیا لیکن اِس نام نے شہرت نہ پائی- یہ قلعہ دو سے اڑہائی ہزار سال پرانا ہے اور اس کی ابتدائی تاریخ کا کسی کو بھی علم نہیں-دو چینی سیاحوں نے 520ء اور 630ء میں پشاور کا دورہ کیا اور اس قلعہ کا بھی ذکر کیا- سبکتگین نے 988ء میں پشاور پر قبضہ کیا تو دس ہزار گھوڑے قلعہ کی حفاظت کے لئے رکھے- بعد میں محمود غزنوی نے 1179ء میں پشاور پر قبضہ کیا- مغل بادشاہ بابر نے بھی اس قلعہ کا ذکر کیا ہے- جب شیرشاہ نے ہمایوں کو شکست دی تو یہ قلعہ بھی تباہ کردیا لیکن ہمایوں نے اس کی دوبارہ درستی کروائی اور اپنا فوجی گڑھ یہاں قائم کیا- 1585ء میں قلعہ میں آگ لگنے سے ایک ہزار اونٹوں کا تجارتی سامان تباہ ہوگیا- اسی سال راجہ مان سنگھ نے پشاور پر قبضہ کرلیا- ایک سال بعد ایک پٹھان جلالہ کی قیادت میں فوج نے قلعہ فتح کرکے تباہ کردیا- جلالہ کو مغلوں سے نفرت تھی اور وہ پشاور کو اسلامی ریاست بنانا چاہتا تھا- لیکن ایک سال بعد ہی مغلوں نے حملے کرکے جلالہ کو چترال کی طرف بھگادیا جہاں وہ 1600ء میں انتقال کرگیا- پھر نادر شاہ نے پشاور پر قبضہ کیا اور قلعہ میں اپنے گورنر کو مقرر کیا- لیکن احمد شاہ درّانی نے قلعہ پر قبضہ کرکے اپنے شاہی محل کے طور پر استعمال کیا-
1809ء میں جب ایک برطانوی سفیر کابل گیا تو اُس نے بھی اس قلعہ کو دیکھا- اُس وقت یہ قلعہ ایک بڑے باغ کے اندر واقع تھا- 1834ء میں سکھوں نے قلعہ سمیت پشاور پر قبضہ کرلیا اور قلعہ دوبارہ تعمیر کروایا- 1849ء میں پنجاب کو برطانیہ کے ساتھ منسلک کردیا گیا اور وادی پشاور بھی ہندوستان کا حصہ بن گئی- 1947ء میں یہاں فوج اور خزانہ رکھا گیا تھا- پھر پاکستان کا پرچم اس پر لہرادیا گیا-
آج کا قلعہ ایک بے ترتیب سی چوکور عمارت ہے جس کی سرخ اینٹوں سے بنی ہوئی اندرونی اور بیرونی دو مضبوط اور چوڑی دیواریں ہیں-ان دیواروں کی مکمل اونچائی 92 فٹ ہے-
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 1998ء میں یہ معلوماتی مضمون مکرم ظہور احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *