مرحبا آقا! مبارک آپ کی آمد یہاں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی و اگست 2008ء میں مکرم صادق باجوہ صاحب کے قلم سے ایک منظوم سپاسنامہ بحضور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ پیش کیا گیا ہے۔ جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مرحبا آقا! مبارک آپ کی آمد یہاں
ہے نصیبوں کی گھڑی ممکن نہیں جس کا بیاں
صدقِ دل سے کہتے ہیں خوش آمدید و مرحبا
یا امیر المومنیں! یا سیدی ! یا پاسباں!!!
آپ ہیں دورِ ضلالت میں حصارِ عافیت
ہے عطائے خاص یہ از مہدیٔ آخر زماںؑ
فیض ہے جاری اسی کا تا ابد جاری رہے
چشمۂ توحید سے سیراب ہوجائے جہاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں