Sunday, 13th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

ملّتِ بیضا مبارک تجھ کو رعنائی تری – نظم

September 5, 2019 5 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مارچ 2011ء میں مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’نذرانۂ عقیدت‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

ملّتِ بیضا مبارک تجھ کو رعنائی تری
بعد اک مدّت کے ہے امّید بر آئی تری
اے مسیحِ وقت قرباں جاؤں تیرے نام پر
معجزے کیا کیا دکھاتی ہے مسیحائی تری
غوطہ زن ہو جس قدر بھی عقل پا سکتی نہیں
قلزم عرفان! گہرائی نہ پہنائی تری
جو بَشر نادان ہیں لقمان بن جائیں سبھی
ڈال دے گر عکس اپنا اُن پہ دانائی تری
بادشاہوں سے ہے افضل وہ گدائے بے نَوا
مل گئی ہے جس کو اے احمدؑ پذیرائی تری
نُور سے تیرے منور ہو گیا قلبِ ظفرؔ
اے خدا کے نُور جب سے روشنی پائی تیری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *