چمن میں رنگ و بو اس سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مئی 2007ء میں ’’خلافت احمدیہ‘‘ کے عنوان سے مکرم حافظ عطاء کریم شاد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چمن میں رنگ و بو اس سے
گلوں کی ہر نمو اس سے
بہاروں کو دوام اس سے
گلستاں کا نظام اس سے
اسے تم حرز جاں رکھنا
خلافت درمیاں رکھنا
ادائے رزم بھی اس سے
ضیائے بزم بھی اس سے
عمل بھی بامراد اس سے
تمنائیں بھی شاد اس سے
اسے تم حرز جاں رکھنا
خلافت درمیاں رکھنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں