رسالہ ’’مصباح‘‘ کا اجراء

مستورات کے لئے ’’احمدی خاتون‘‘ نامی رسالہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے جاری کیا تھا جس کا نام حضرت مصلح موعودؓ نے بدل کر ’’تادیب النساء‘‘ رکھ دیا۔ جب یہ رسالہ بند ہوا تو اخبار ’’الفضل‘‘ میں خواتین کے مضامین شائع ہونے لگے اور ایک صفحہ اس مقصد کے لئے مخصوص کر دیا گیا۔ پھر حضرت مصلح موعودؓ کی اجازت سے 15؍ دسمبر 1926ء کو جماعتی نگرانی میں پندرہ روزہ رسالہ ’’مصباح‘‘ کا اجراء ہوا جو سولہ صفحات پر مشتمل تھا۔
1947ء کے شروع میں لجنہ اماء اللہ نے حضرت مصلح موعودؓ کی اجازت سے یہ رسالہ اپنی نگرانی میں لے لیا لیکن تقسیم ملک کے باعث 1950ء تک رسالہ شائع نہیں ہوسکا۔ ربوہ سے دوبارہ جاری ہونے پر اس رسالہ کی پہلی مدیرہ محترمہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ تھیں۔
حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مرحومہ (سابق صدر لجنہ اماء اللہ پاکستان) کا یہ مضمون ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جنوری 1996ء کی زینت ہے جو جلسہ سالانہ نمبر کے طور پر شائع ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں