الفضل اِک انعام ہے اقوام کے لیے — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل …؍دسمبر2025ء)

عبدالسلام اسلام صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون2014ء میں اخبار ’’الفضل‘‘ کے حوالے سے مکرم عبدالسلام صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

الفضل اِک انعام ہے اقوام کے لیے
الفت کا شیریں جام ہے اقوام کے لیے
ہے کاروانِ نوعِ بشر کے لیے حُدی
نغمۂ تیز گام ہے اقوام کے لیے
پکڑے ہوئے ہے نبض یہ دورِ جدید کی
چارہ گر آلام ہے اقوام کے لیے
تشنہ لبوں کے واسطے مہدی کا ہے سبو
مسرورؔ کا یہ جام ہے اقوام کے لیے
مُردوں میں ہے یہ پھونکتا روحِ حیاتِ نَو
یہ زندگی کا جام ہے اقوام کے لیے
مہدی کی مَے ہے محفلِ گیتی میں بانٹتا
گویا یہ دورِ جام ہے اقوام کے لیے

اپنا تبصرہ بھیجیں