شہیدکا درجہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 19 جون 2020ء) لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘(شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔ 2010ء) میں یہ حدیث درج ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ نے مجھے دیکھ کر فرمایا کہ جابر!آج مَیں تمہیں پریشان اور اُداس دیکھ رہا ہوں۔ مَیں نے عرض کیا…

حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہؓ کا مختصرذکرخیر مکرمہ امۃالودود صاحبہ نے تحریر کیا ہے۔ حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت زینبؓ بنت مظعون کی بیٹی اُمّ المومنین حضرت حفصہؓ کی پیدائش بعثتِ نبوی سے پانچ سال قبل ہوئی۔…

حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں امّ المومنین حضرت امّ سلمہؓ کا مختصر ذکرخیر مکرمہ طیبہ اعجاز صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت اُمّ سلمہؓ کا نام ھند تھا اور اُمّ سلمہ کنیت تھی۔ آپؓ قریش کے ایک معزّز گھرانہ سے تعلق رکھتی تھیں ۔ والد کا…

پیٹ کے بل سونا

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان فرمایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کواپنے پیٹ کے بل لیٹاہوا پایا تو فرمایا کہ اس طرح لیٹنے کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔ حضرت طخفہ غفاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو اِس حالت میں…

پیشگوئیوں کا ایک عجیب دستور

مجلس انصاراللہ ناروے کے رسالہ ’’انصاراللہ‘‘ برائے 2011ء میں مکرم مبارک احمد شاہ صاحب کے قلم سے ایک مختصر مضمون شامل ہے جس میں پیشگوئیوں میں مخفی اشارات کے حوالہ سے چند اسرار بیان کئے گئے ہیں ۔ خداتعالیٰ کی وحی اکثر ایسے الفاظ میں ہوتی ہے جس کے دو رُخ ہوتے ہیں ۔ ظاہری…

درویش صحابہ کرام:حضرت میاں محمدالدین صاحب ؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت میاں محمدالدین صاحب ؓ حضرت مسیح موعودؑ کے 313 اصحاب میں شامل تھے۔ 1872ء میں پیدا ہوئے اور…

پیارے امامؑ! شوقِ لقا کا سلام لو – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مارچ 2011ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو اُس حدیث مبارکہ کے تناظر میں کہی گئی ہے کہ جب تم مہدی کا زمانہ پاؤ تو اُسے میرا سلام کہنا۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: پیارے امامؑ! شوقِ لقا…

’’مستدرک‘‘ امام حاکم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 2011ء میں مکرم طلعت حفیظ صاحب نے اپنے ایک معلوماتی مضمون میں حضرت امام حاکم ؒ کی مرتّبہ حدیث کی کتاب ’مستدرک‘ کا تعارف پیش کیا ہے۔ حضرت امام محمد بن عبداللہ بن محمد کی کنیت ابوعبداللہ اور ابن بیع ہے۔ جبکہ حاکم آپ کا لقب ہے۔ آپؒ کے اجداد…

جوتی کا تسمہ

قبولیت دعا کے حوالہ سے ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ فروری 2010ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے قبولیتِ دعا کے دو واقعات بیان کئے ہیں۔ ٭ محترم کیپٹن محمد حسین چیمہ صاحب مرحوم نے 1991ء کی ایک مجلس میں بیان کیا کہ ایک روز وہ اپنے گھر (واقع لندن)…

جوتی کا تسمہ

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان نومبر 2010ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب اپنے ایک مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ برطانیہ کے ایک بزرگ محترم کیپٹن محمد حسین چیمہ صاحب نے اپنا یہ واقعہ سنایا کہ ایک روز وہ اپنے گھر سے لندن مسجد آنے کے لئے روانہ ہوئے تو چند قدم چلنے…

حضرت امام باقررحمۃاللہ علیہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2007ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت امام باقر رحمۃاللہ علیہ کے حالات زندگی اختصار کے ساتھ شامل ہیں۔ حضرت امام باقر ہی اُس حدیث کے راوی ہیں جس میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر سورج اور چاند کے گرہن کی خبر دی گئی ہے۔…

حضرت فضل عمرؓ کا علمی ذوق

جماعت احمدیہ امریکہ کے دو ماہی رسالہ ’’النور‘‘ جنوری فروری 2006ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے علمی ذوق کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کی مختلف النوع تقاریر اور کتب و مضامین سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ظاہری و باطنی علوم سے پُر کیا…

ائمّہ حدیث و اصول حدیث

ائمّہ حدیث کی زندگی کے حالات کے مطالعہ سے اس امر کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ حدیثوں کے مؤلف کس پایہ کے انسان تھے اور دین کے علوم کی فراہمی کے لئے جس تقویٰ، دیانت اور روحانیت کی ضرورت تھی وہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ودیعت کی ہوئی تھی۔ یہاں یہ ذکر کرنا بھی مناسب…

حضرت امام ابن ماجہؒ

تدوین حدیث کا کام مستقل اور وسیع پیمانہ پر دوسری صدی ہجری کے آغاز میں ہوا اور تیسری صدی کے آغاز میں حضرت امام بخاریؒ نے اپنی جامع صحیح کے ذریعہ تدوین حدیث میں ایک نئے باب کا اضافہ فرمایا۔ پھر آپؒ ہی کے شاگرد حضرت امام مسلمؒ نے بخاری کے طرز تالیف پر اپنی…

امام محمد ابن حبانؒ

چوتھی صدی کے مشہور محدث ابن حبانؒ کی کنیت ابو حاتم ہے۔ نسائیؒ کے بھی شاگرد ہیں اور اپنے وطن خراسان سے مصر تک سفر کرکے ہزاروں علماء سے فیض حاصل کیا۔ علم حدیث کے علاوہ فقہ، لغت و طب اور نجوم میں بھی کامل مہارت رکھتے تھے۔ بہت سے علماء نے آپؒ کی شاگردی…

حضرت عبداللہ ابن المبارکؒ

حضرت عبداللہ ابن المبارک 118ہجری میں پیدا ہوئے اور ساری عمر حج، جہاد اور تجارتی سفروں میں بسر کردی۔ علم کے سمندر اور حافظ حدیث کہلاتے تھے۔ آپؒ نے فقہی مسائل، جہاد، زہد اور رقاق وغیرہ مختلف موضوعات پر بہت سی مفید کتب رقم کی ہیں۔ آپؒ کی کنیت ابوعبدالرحمان ہے۔ آپؒ کی سیرۃ کا…

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے کارنامے

خلافت راشدہ کے بعد آنحضور ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق نیم تربیت یافتہ مسلمانوں میں جاہلی رجحانات عود کر آئے اور امت محمدیہ انتشار کا شکار ہونے لگی- 61ھ میں حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا- حرم مقدس میں جنگ و جدل شروع ہوگیا اور حجاج کی حرم پر سنگ باری سے…

مسند احمد بن حنبلؒ

حضرت امام احمد بن حنبل کا ذکر خیر 23؍ فروری 1996ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر میں مکرم محمد احمد صاحب کے قلم سے آپؒ کی ’’مسند‘‘ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے- اس مسند کا شمار علماء حدیث نے حدیث کی صحیح اور…

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل…

حضرت امام مالک بن انسؒ

حضرت مالک بن انس الاصبحی کا تعلق یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ ’اصبح‘ سے تھا۔ آپ کا گھرانہ نسلاً قریشی تھا۔ آپؒ کے دادا مالک بن ابی عامر کی علمیت اور دینی خدمات مسلمہ ہیں۔ انہوں نے والی یمن کے ظلم سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہا اور حجاز میں…