اداریہ: حقیقی خوشی کا حصول …

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مارچ و اپریل 2024ء) خداتعالیٰ نے انسانی جبلّت میں جو قویٰ یعنی نشوونما کے مختلف ذرائع پوشیدہ رکھے ہیں اُن کا مقصد یہی ہے کہ ہر شخص اپنی خداداد صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی استعدادوں کو حتی المقدور ترقی دے کر نہ صرف اپنی دنیاوی زندگی…

اداریہ: مکتوبِ فلسطین

(اداریہ-مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبردسمبر2023ء) ( مضمون – مطبوعہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 3؍جنوری2024ء) مَیں وہ مقدّس خطّۂ ارض ہوں جسے بےشمار انبیائے علیہم السلام اور کئی پاکیزہ بزرگ ہستیوں کے قدموں نے ایسی برکت بخشی کہ مجھے ارض مقدّس کے نام سے ہی موسوم کردیا گیا۔ان پاکیزہ و روحانی وجودوں میں سے کوئی بھی ایسا نہ…

اداریہ: ایمان افروز تاریخ اور ہمارا فرض

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبرواکتوبر2023ء) ’’تاریخ احمدیت‘‘ نہ صرف ایک زندہ تاریخ ہے بلکہ زندگی بخش بھی ہے۔ اس میں محفوظ بےشمار ایمان افروز داستانیں پڑھنے والوں کے دلوں کو ہمیشہ گرماتی رہیں گی اور یاد دلائیں گی کہ ہمارے بزرگوں نے حضرت اقدس مہدیٔ آخرالزماں علیہ السلام کی صداقت کا اقرار کرنے کے بعد آپؑ…

اداریہ: درازیٔ عمر کا ایک کارگر نسخہ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جولائی و اگست2023ء) احمدیہ لٹریچر میں وقتاً فوقتاً جن عمدہ کتب کا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اُن میں ایسے بہت سے خدّامِ احمدیت کا تذکرہ پیش کیا جاتا ہے جن کا مقصدِ حیات فقط یہ تھا کہ زمین کے کناروں تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کے لیے ہرممکن جدّوجہد کریں…

اداریہ: مجلس انصاراللہ کا پاسِ وفا … یوم خلافت کے تناظر میں

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی و جون2023ء) مجلس انصاراللہ کے عہد میں ہم خداتعالیٰ کی وحدانیت اور آنحضورﷺ کی رسالت کی گواہی دیتے ہوئے یہ اقرار بھی کرتے ہیں کہ ’’… نظام خلافت کی حفاظت کے لیے ان شاء اللہ تعالیٰ ہم آخر دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے اور اس کے لیے بڑی سے بڑی…

اداریہ: یوم مسیح موعود منانے کا بہترین انداز

(مطبوعہ انصارالدین یوکے مارچ و اپریل 2023ء) 23؍مارچ (یوم مسیح موعود) ہر سال ہمارے لیے اس عہد بیعت کو تازہ اور اس کی تجدید کرواتا ہے جسے ہم نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایمان لاتے ہوئے اور آپؑ کی صداقت کا اقرار کرتے ہوئے دس شرائطِ بیعت کی صورت میں اپنی زندگیوں…

اداریہ: یومِ مصلح موعود …یومِ تجدید عہد

(اداریہ رسالہ انصارالدین جنوری و فروری2023ء) ہر سال ماہِ فروری کی آمد پرہر احمدی کا دل ’’یوم مصلح موعود‘‘ کے حوالے سے ایک طرف تو اپنے آقا امام الزّمان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کی گواہی دیتا ہے اور دوسری طرف سیّدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے اخلاق عالیہ اور…

پرہیز گار انسان بن جاؤ تا تمہاری عمریں زیادہ ہوں اور تم خدا سے برکت پاؤ (نمبر2)

(اداریہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2022ء) علم نفسیات کی تعریف کی رُو سے ہر ایسی چیز منشّیات میں شمار ہوتی ہے جس کے استعمال کے بغیر کوئی انسان نارمل زندگی گزارنے کا اہل نہ ہوسکے۔ چنانچہ بعض بے ضرر اور عام سی اشیائے خورونوش بھی اسی زمرے میں آسکتی ہیں۔ مثلاً بعض لوگوں کو ایک…

اداریہ: پرہیزگار انسان بن جاؤ تا تمہاری عمریں زیادہ ہوں اور تم خدا سے برکت پاؤ (نمبر3)

(اداریہ رسالہ انصارالدین نومبر و دسمبر2022ء) مجلس انصاراللہ کے عہد کی روشنی میں ہم انصار کی یہ بنیادی ذمہ داری قرار پاتی ہے کہ ہم اپنے گھروں میں اور خاندانی تقاریب میں، اپنی مساجد میں اور مراکزِ نماز میں، نیز اپنے ماحول میں سرایت کرجانے والی بدرسوم اور بدعادات کے خلاف بھرپور مساعی کریں۔ بدعادات…

اداریہ: پرہیزگار انسان بن جاؤ تا تمہاری عمریں زیادہ ہوں اور تم خدا سے برکت پاؤ (نمبر1)

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے جولائی اگست 2022ء) ممکن ہے کہ آپ یا آپ کے کوئی دوست کسی ایسی عادت میں مبتلا ہوں جسے ترک کرنے کی خواہش کے باوجود اسے چھوڑنے کے تصوّر سے ہی انہیں خوف آتا ہو۔ ایسی ہی ایک چیز تمباکونوشی ہے۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ کسی دینی اجتماع کے موقع پر…

عبادات میں ارفع مقام رکھنے والی نماز … اداریہ ’’انصارالدین‘‘ مئی و جون 2022ء

اداریہ ’’انصارالدین‘‘ مئی و جون 2022ء عبادات میں ارفع مقام رکھنے والی نماز گزشتہ سے پیوستہ نماز تہجد کی اہمیت اور اس کی برکات کے حوالے سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’جس قدر ابرار، اخیار اور راست باز انسان دنیا میں ہوگزرے ہیں، جو رات کو اٹھ کر قیام اور سجد…

عبادات میں ارفع مقام رکھنے والی نماز

اداریہ ’’انصارالدین‘‘ مارچ و اپریل 2022ء عبادات میں ارفع مقام رکھنے والی نماز ایک بار ایک محترم بزرگ سے خاکسار نے پوچھا کہ صبح نماز تہجد کے وقت آنکھ کھلنے اور جاگنے کے باوجود بھی اگر سستی اور کسل کی وجہ سے اُٹھ کر نماز پڑھنے کی بجائے بستر میں ہی پڑے رہنے کو جی…

اداریہ: ایک صدی قبل رونما ہونے والا عظیم الشان تاریخی واقعہ اور اس کے تقاضے

اداریہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2022ء ایک صدی قبل رونما ہونے والا عظیم الشان تاریخی واقعہ اور اس کے تقاضے 1066ء میں ولیم ڈیوک آف نارمنڈی نے جو بعد میں ’’ فاتح ولیم‘‘ (William the Conqueror) کے نام سے مشہور ہوا، نارمن لشکر کی مدد سے انگلستان پر حملہ کر دیا اور اسے فتح کر…

اداریہ:سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ’انصاراللہ‘ کو زرّیں نصائح

اداریہ ’’انصارالدین‘‘ نومبر و دسمبر 2021ء سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ’انصار اللہ‘ کو زرّیں نصائح (خطاب برموقع اجتماع مجلس انصار اللہ یوکے 2021ء کی روشنی میں) مجلس انصاراللہ کے عہد کو ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے جس میں خداتعالیٰ کی توحید اور رسول کریم ﷺ…

اداریہ: تاریخ مذاہب کا ایک روشن ورق اور ہمارا فرض

(مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے ستمبر و اکتوبر 2021ء) آج سے سوا سو سال قبل 1896ء میں سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ادیانِ عالَم پر اسلام کی برتری اور دنیابھر کی الہامی کتب پر قرآن کریم کی عظمت ثابت کرنے کے لئے ایک مضمون رقم فرمایا تھا جو لاہور میں منعقد ہونے…

اداریہ: ایسے سنہری موقع کو اپنے ہاتھ سے گنوانا کہاں کی عقلمندی ہے؟

(مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جولائی اگسست 2021ء) اداریہ ایسے سنہری موقع کو اپنے ہاتھ سے گنوانا کہاں کی عقلمندی ہے؟ سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے امسال جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ 6تا 8؍اگست 2021ء کو منعقد ہورہا ہے۔ انْ شَاء اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ کی ایمان افروز تاریخ…

اداریہ- اطاعتِ رسول کیا ہے؟ خلیفۂ وقت کی آواز پر لبّیک کہنا

اداریہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن، مئی و جون 2021ء اطاعتِ رسول کیا ہے؟ خلیفۂ وقت کی آواز پر لبّیک کہنا یہ خداتعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ اُس نے ہمیں ایک ایسے نظام میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی جو خلافت علیٰ منہاج النبوۃ کے زیرسایہ دنیا کے کناروں تک وسعت اختیار کرچکا ہے۔…

اداریہ: 23؍مارچ …یومِ تجدید وفا

اداریہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن، مارچ و اپریل 2021ء 23؍مارچ …یومِ تجدید وفا ماہ مارچ کی آمد اُس سعادت کا احساس دلاتی ہے جو مسیح الزماں اور مہدی معہود کی غلامی میں آنے سے ہمیں حاصل ہوئی ہے۔ وہ مہدی معہود جس کی بعثت کے ساتھ اشاعتِ اسلام کی تکمیل اور عالمگیر فتح مقدّر تھی، وہ…

ماہ فروری … ایک عظیم المرتبت وجود کی یادوں کا مہینہ

اداریہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن، جنوری فروری 2021ء جماعت احمدیہ میں یہ روایت جاری ہے کہ فروری کے مہینے میں ایک ایسے بابرکت وجود کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جس کے بارے میں خبریں صحفِ سابقہ میں ہزاروں سال سے محفوظ چلی آتی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس وجود باسعود…

نیا سال مبارک – نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

اداریہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن – نومبر و دسمبر 2020ء مثبت زاویۂ نگاہ اور احساسِ شکرگزاری علم نفسیات (سائیکالوجی) کی کلاس میں استاد نے میز پر پڑی ہوئی بوتل سے شیشے کے ایک گلاس میں پانی انڈیلا اور نصف گلاس بھر کر اُسے میز پر رکھ دیا۔ پھر اُس نے طلبہ سے مخاطب ہوکر گلاس کی…

اداریہ: اطاعت کی حقیقی روح … احمدی کی پہچان

اداریہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن- ستمبر و اکتوبر 2020ء اطاعت کی حقیقی روح … احمدی کی پہچان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنی جماعت میں اطاعت کی حقیقی روح قائم کرنے کے لئے متعدد مواقع پر ارشادات فرمائے ہیں۔ ایک موقع پر آپؑ نے فرمایا: ’’یہ سچی بات ہے کہ کوئی قوم، قوم…

اداریہ: ہمارا نصب العین اور فرض اوّلین

ہمارا نصب العین اور فرض اوّلین اداریہ: (مطبوعہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے مئی وجون 2020ء) ہم سب پر فرض ہے کہ پیارے آقا سیّدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے تمام ارشادات کے ساتھ اس ارشاد کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھیں جو حضورانور نے خلافت احمدیہ کی حفاظت کے حوالے سے…

ہر ایک آفت سے حفاظت کا آسان نسخہ … اسم اعظم

اداریہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے– مارچ و اپریل 2020ء: آج کی دنیا میں امن و امان کے مخدوش حالات، معاشی بے چینی و بدحالی، بڑھتے ہوئے معاشرتی مسائل و مصائب، خوفناک وبائی امراض اور پیچیدہ نفسیاتی و جسمانی تکالیف سے ہم سب آگاہ ہیں۔ اور یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کا خاص فضل…

اداریہ: مالی فراخی کے چند مجرّب نسخے

اداریہ مالی فراخی کے چند مجرّب نسخے (مطبوعہ رسالہ’’انصارالدین‘‘ نومبر-دسمبر2019ء) گزشتہ شمارہ کے اداریہ میں قرض سے نجات کے چند مجرّب طریقے پیش کیے گئے تھے جو تصویر کا ایک رُخ تھا۔ اسی تصویر کا دوسرا رُخ یہ ہے کہ قرض سے نجات کے بعد مالی فراخی کیونکر حاصل ہوسکتی ہے۔ دراصل ہر مخلص احمدی…

اداریہ: بحیثیت والد … انصار کی ایک اہم ذمہ داری

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے جنوری و فروری 2020ء) اداریہ: بحیثیت والد … انصار کی ایک اہم ذمہ داری اولاد کی محبت اگر ماں باپ کی سرشت میں قدرت کی طرف سے ودیعت نہ کی جاتی تو باغِ عالم میں انسانی وجود کا پودا بالکل ناپید ہوجاتا، کبھی بھی ماں حمل میں نومہینہ تک بچہ کو…

اداریہ: ابتلاء میں مومن کا ردّعمل

مطبوعہ رسالہ اسماعیل لندن ، اکتوبر تا دسمبر 2013ء اداریہ ابتلاء میں مومن کا ردّعمل دنیا کے تمام معاشروں اور قریباً تمام زبانوں میں ایک ملتی جلتی روایت بیان کی جاتی ہے۔ اس روایت میں نام تو مختلف خطّوں کی تاریخ کے حوالہ سے تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن نتیجہ اس کا ایک ہی نکلتا ہے۔…