(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 19؍جنوری2026ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 12؍مارچ 2014ء میں مکرمہ ط۔وسیم صاحبہ نے اپنے شوہر محترم وسیم احمد قمر صاحب ابن مکرم چودھری خورشید محمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو چار روز برین ہیمرج کے نتیجے میں بیمار رہنے کے بعد 21؍نومبر2011ء کو پچاس سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ وہ پاکستان […]
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 24؍جولائی 2024ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکیؓ کا کلام شامل ہے جو سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آڑے وقت کی ایک معروف پُردرد دعا کا منظوم ترجمہ ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اے مرے […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 16؍جون 2025ء) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 3؍فروری2014ء میں مکرم سیّد حسین احمد صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نماز کے بارے میں ارشادات شامل ہیں۔ ان ارشادات کا خلاصہ ہدیۂ قارئین ہے۔ فرماتے ہیں: ٭…نماز سے بڑھ کر اَور کوئی وظیفہ نہیں ہے۔ […]
(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے) قرآن حکیم میں حضرت موسٰی علیہ السلام کی ایک دعا درج ہے: رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ (القصص:25) ترجمہ: اے میرے رب ! اپنی بھلائی میں سے جو کچھ تو مجھ پر نازل کرے میں اس کا محتاج ہوں۔ (تفسیر صغیر) حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ […]
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 4؍مارچ 2024ء) لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘برائے2013ء نمبر1 میں حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کا درج ذیل منظوم کلام شامل اشاعت ہے: نہ روک راہ میں مولا! شتاب جانے دے کھلا تو ہے تری ’جنت کا باب‘ جانے دے مجھے تُو دامن رحمت میں ڈھانپ لے یوں […]
(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبرواکتوبر 2023ء) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:’’پس میں نے اپنے دوستوں کے لیے یہ اصول کر رکھا ہے کہ خواہ وہ یاد دلائیں کوئی امر خطر پیش کریں یا نہ کریں ان کی دینی اور دنیوی بھلائی کے لیے دعا کی جاتی ہے۔‘‘ (ملفوظات جلد اول صفحہ 89) یہی […]
(مطبوعہ انصارالدین یوکے نومبر و دسمبر 2021ء) نظام وصیت میں شمولیت کی سعادت پانے والے پہلے بابرکت وجود اور سب سے پہلے واقف زندگی ہونے کا اعزاز پانے والے حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ کے والد ماجد کا نام مولوی کرم الدین صاحب اور دادا کا نام چو ہدری صدرالدین صاحب تھا۔ آپ کے والد […]
(مطبوعہ انصارالدین یوکے مارچ و اپریل 2022ء) ایک زمانہ تھا جب کہ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کواپنی ایک کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی تکمیل کے لیے باربار لوگوں کو تحریک کرناپڑتی۔پھربھی مسلمانوں میں سے بہت کم ایسے تھے جنہوں نے بہت معمولی رقوم تائیداسلام میں لکھی جانے والی اس کتاب کے لیے پیش کیں مگرآپ […]
(مطبوعہ انصارالدین یوکے نومبرودسمبر2022ء) (ڈاکٹر چودھری اعجاز الرحمٰن۔ صدر مجلس انصاراللہ یوکے ) ھوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ إِلَّا ھوَ عَالِمُ الْغَیْْبِ وَالشَّہَادَۃِ ھوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۔ ھوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ۔ ھوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْأَسْمَاء الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہُ مَا […]
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 27؍جولائی تا 12؍اگست 2021ء – سالانہ نمبر) روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 16؍مارچ 2013ء میں مکرمہ ح۔فہیم صاحبہ کی ایک نظم بعنوان ’’زورِدعا‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: عالم دہر میں اک حشر بپا کرتی ہے قلب مومن کو سکینت بھی عطا کرتی ہے ہیبتِ لشکر فرعون […]
نور حاصل کرنے کے لئے،اللہ تعالیٰ کی رضا چاہنے کے لئے، اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے اور اس کا بہترین ذریعہ راتوں کی عبادت ہے، فر ض نمازیں ہیں، دل کا تقویٰ ہے ۔ نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍحضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نورانی وجودکے حسن […]
ایک مومن کے لئے سال اور دن اس صورت میں مبارک ہوتے ہیں جب وہ اس کی توبہ کی قبولیت کا باعث بن رہے ہوں اور اس کی روحانی ترقی کا باعث بن رہے ہوں، اس کی مغفرت کا باعث بن رہے ہوں۔ نئے سال کے پہلے دن کو ہی اِس طرح دعاؤں سے سجاؤ […]
ہمیں وہ روزے رکھنے چاہئیں جو ہمارے اس دنیا سے رخصت ہونے تک ہماری ہر حرکت و سکون، ہمارے ہر قول و فعل کو اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ بناتے ہوئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ملانے والے ہوں۔ ہمیں اس رمضان میں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی […]
خداتعالیٰ اس وقت صادقوں کی جماعت تیار کر رہا ہے۔ پس ہمیں صدق کے نمونے دکھانے کی ضرورت ہے جہاں جہاں بھی احمدی ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ یہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر آپ اُس فوج میں داخل ہوئے ہیں جو […]
آنحضرت ﷺ کی دعاؤں میں سے اَللّٰھُمَّ اھْدِ قَوْمِیْ فَاِنَّھُمْ لَا یَعْلَمُوْن کی دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی سکھائی گئی ہے اور آپؑ کی جماعت کو بھی کرنی چاہئے۔ پاکستان کے حالات کے بارہ میں تمام احمدیوں کو اور پاکستانیوں کو خاص طور پر اس دعا کی خصوصی تحریک آنحضرت ﷺ […]
ہمیشہ یہ ذہن میں رہے کہ تمام فضلوں کا منبع خداتعالیٰ کی ذات ہے محرم اور نئے سال کے پہلے جمعہ کے حوالے سے جماعت احمدیہ عالمگیر کے ہر فرد، بچے، بوڑھے، جوان، مرد، عورت سے یہ درخواست ہے کہ اپنے اندر ایک نئے جوش اور ایک نئی روح کے ساتھ ایسی پاک تبدیلی پیدا […]
شفاء کا اصل ذریعہ خداتعالیٰ کی ذات ہی ہے اگر اس کا اذن ہو تو دعاؤں کو شفاء کی طاقت ملتی ہے ایک زمانہ گزرنے کے بعد جب پاک تعلیم پر خیالات فاسدہ کا ایک غبار پڑ جاتا ہے اور حق خالص کا چہرہ چھپ جاتا ہے تب اس خوبصورت چہرہ کو دکھلانے کے لئے، […]
ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ڈاکٹر یا طبیب کا علاج بھی اس وقت فائدہ مند ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ جو شافی ہے اس کی بھی مرضی ہو۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبِ الْبَاس۔ اِشْفِ وَ اَنْتَ الشَّافِی۔ لَاشِفَاءاِلَّا شِفَاءکَ۔ اِشْفِنِی شِفَاءکَامِلاً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا کی دعا ہر ایک کو کرنی چاہئے۔ ہمیشہ یہ سوچنا […]
ممبئی (انڈیا) میں بعض ظالموں کی دہشت گردی کی واردات کے نتیجہ میں پیدا ہونے واے حالات اور مختلف مشوروں اور مختلف لوگوں کو دکھائی جانے والی فکرمندی کی رؤیا اور خوابوں کو سننے اور پڑھنے اور دعا کے بعد ہندوستان سے باہر کے احمدیوں کو اس سال قادیان کے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے […]
(مطبوعہ ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ لندن بتاریخ 24؍مئی 2002ء) خلافت احمدیہ اور قبولیت دعا کا اعجاز محمود احمد ملک سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:۔ ’’مَیں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے بلکہ اسباب طبیعہ کے […]
خدا تعالیٰ جب اپنے بندوں، خاص طورپر انبیاء کے لئے گواہ بن کر کھڑا ہوتا ہے تو اپنے بندوں پر لگائے گئے ہر مخالف کے الزامات اور جھوٹ کو ردّ کرتے ہوئے گواہ بن کر کھڑا ہو جاتاہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے معجزانہ حفاظت اور نگرانی […]
اللہ تعالیٰ کے ذکر، عبادات اور مخلوق کے حق کی ادائیگی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں۔ رمضان میں جو نیکیوں کی توفیق ملی ہے یہ نیکیاں اب ہماری زندگیوں کا لازمی حصّہ بن جائیں۔ اگر تم جانتے کہ کتنی برکتیں تم جمعہ سے سمیٹ رہے ہو تو رمضان کے آخری جمعہ یا رمضان کے جمعہ […]
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے تقویٰ میں ترقی، ان کی روحانیت میں اضافہ، انہیں اپنے قرب سے نوازنے اور انہیں دعاؤں کی قبولیت کے طریق اور حقیقت بتانے کے لئے ایک تربیتی کورس کے طور پر یہ روزے فرض فرمائے ہیں۔ وہ دعا سب سے اہم ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول […]
اگر سفروں سے برکات حاصل کرنی ہیں تو تقویٰ بنیادی شرط ہے۔ اسے ہر وقت مومن کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ ا گر یہ مدنظر رہے گا تو دنیاوی فائدوں کے حصول کے لئے بھی جو سفر ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بن جائیں گے۔ خلافت جوبلی کے حوالہ سے […]
یہ مہینہ خاص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول، گناہوں کی بخشش اور قبولیت دعا کا مہینہ ہے (دعاؤں کی قبولیت کے لئے قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات کے حوالہ سے بعض اہم شرائط کا بیان) اپنی ایمانی اور عملی طاقت کو بڑھانے کے واسطے دعاؤں میں […]
آنحضرتﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ مسیح و مہدی کی خلافت جو علیٰ منہاج نبوت قائم ہوگی وہ عارضی نہیں بلکہ تاقیامت اس کا سلسلہ رہنا ہے۔ ہر احمدی کو یہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس میں اور اس کے غیر میں تقویٰ ایک واضح لکیر کھینچتا ہے۔ مسیح موعود کے زمانہ میں شیطان […]