حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ ستمبر 2011ء میں حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی تراب کا ذکر شامل اشاعت ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ محمد علی صاحب اور دادا کا نام شیخ سلطان علی صاحب تھا۔ آپ 29؍نومبر 1875ء کو جالندھر کے گاؤں جاڈلہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدہ کے سایہ سے محروم ہوگئے۔…

صحافی و ناول نگار قمر اجنالوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2008ء میں برصغیر کے منفر د اور ممتاز شاعر، صاحب طرزا ور نامور ادیب، ناول نگار بلندپایہ صحافی جناب عبدالستار المعروف قمر اجنالوی کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ آپ جولائی 1919ء میں اجنالہ میں پیدا ہوئے اور 30مئی 1993ء کو جرمنی میں وفات پائی۔ قمر اجنالوی نے صاحب اسلوب قلمکار…

محترم قلندر مومند صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍فروری 2003ء میں پشتو زبان کے نامور ادیب، شاعر، صحافی، محقق اور تنقید نگار محترم صاحبزادہ حبیب الرحمن صاحب المعروف قلندر مومند صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 4؍فروری 2003ء کو 74 سال کی عمر میں پشاور میں انتقال کرگئے۔ یکم ستمبر 1930ء کو بازیدخیل میں پیدا ہوئے۔ فارسی…

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ

حضرت مفتی صاحبؓ کے بارہ میں 18؍اکتوبر 1996ء کے اخبار الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2002ء میں بھی ایک مضمون آپ کی سیرت کے حوالہ سے شائع ہوا ہے۔ حضرت مفتی صاحبؓ 13؍جنوری 1872ء کو بھیرہ میں مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی صاحب کے ہاں…

مکرم رحمت اللہ شاکر صاحب

مکرم رحمت اللہ شاکر صاحب 1901ء کے اوائل میں فیض اللہ چک ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت حافظ نور محمد صاحبؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے 313 صحابہ میں 58ویں نمبر پر شامل فرمایا ہے۔ محترم شاکر صاحب کی پیدائش سے پہلے ہی خدا تعالیٰ نے آپ کے…

محترم سید یوسف سہیل شوق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر 2001ء میں محترم سید یوسف سہیل شوقؔ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کو مسلسل 22 سال تک ادارہ الفضل میں خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ آپ 26؍نومبر 1950ء کو ننکانہ صاحب میں محترم ڈاکٹر سید محمد احمدی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت سید…

محترم ثاقب زیروی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم حمیداللہ ظفر صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کے والد صاحبِ کشف بزرگ تھے اور والدہ بھی شب زندہ دار خاتون تھیں۔ اس ماحول میں آپ نے پرورش پائی اور جوانی میں ہی اپنے ربّ سے راز و نیاز کیا…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 2002ء میں ہفت روزہ ’’لاہور‘‘ لاہور کے مدیر محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کا اصل نام چودھری محمد صدیق تھا۔ والد حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خان صاحبؓ زیرہ ضلع فیروزپور کے زمیندار گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہیں 1905ء میں قبول احمدیت کی…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات

محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ…

یوگنڈ جورنال ڈیئر جماعت کا ’’صحافت نمبر‘‘

جرمنی سے نوجوانوں کے لئے جرمن زبان میں شائع ہونے والا سہ ماہی رسالہ ’’یوگنڈجورنال ڈیئر جماعت‘‘ (بہار و گرما 1997ء) ’’صحافت نمبر‘‘ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحافت کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ چنانچہ صحافت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مکرم عاطف خالد صاحب نے اپنے مضمون میں وہ تمام معلومات پیش…

پاکستان کے ہونہار احمدی فرزند – مکرم قمر اجنالوی صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کی گولڈن جوبلی اشاعت میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بہت سے احمدیوں کی وطن کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ہے جن میں حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب، محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب،…

پاکستان کے ہونہار احمدی فرزند – جناب قلندر مومند صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کی گولڈن جوبلی اشاعت میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بہت سے احمدیوں کی وطن کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ہے جن میں حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب، محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب،…

پاکستان کے ہونہار احمدی فرزند – شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کی گولڈن جوبلی اشاعت میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بہت سے احمدیوں کی وطن کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ہے جن میں حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب، محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب،…

برّصغیر کی پہلی مسلمان خاتون صحافی – محترمہ بیگم شفیع صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ اگست 1997ء کا شمارہ پاکستان کے یوم آزادی نمبر کے طور پر شائع ہوا ہے جس میں تحریک پاکستان کی نامور مجاہدہ اور برصغیر کی پہلی مسلمان صحافی خاتون محترمہ قریشیہ سلطانہ المعروف بیگم شفیع کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون آپ کی بیٹی مکرمہ سیدہ نسیم سعید صاحبہ کے قلم…

الفضل کے ذریعہ پاک تبدیلیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون 2012ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں اخبار الفضل کے ذریعہ ہونے والی چند پاکیزہ تبدیلیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ٭… مکرم چوہدری نور احمد صاحب ناصر لکھتے ہیں: میرے داداچوہدری نور محمدصاحب سفید پوش اور علا قہ کے بڑے ہی…

’’سفرحیات‘‘ از محترم مسعود احمد خاں صاحب دہلوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2012ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کے قلم سے جماعت احمدیہ کے نامور صحافی اور صاحبِ اسلوب ادیب جناب مسعود احمد خان صاحب دہلوی کا ذکرخیر، مرحوم کی خودنوشت ’’سفرحیات‘‘ کے حوالہ سے، شامل اشاعت ہے۔ مکرم پروازی صاحب رقمطراز ہیں کہ بھائی مسعود احمد خاں کی خودنوشت پر…

محترم قاضی عبدالحمید صاحب

حضرت قاضی عبدالحمید صاحب 11 فروری 1899ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار سکول کے ذہین ترین طلباء میں ہوتا تھا چنانچہ درجہ چہارم سے بی۔اے آنرز اور پھر وکالت کے امتحان تک وظیفہ حاصل کیا۔ حضرت مصلح موعودؓ نے 1926ء میں انگریزی زبان میں ایک پندرہ روزہ رسالہ ’’سن رائز‘‘ جاری فرمایا اور محترم…

سلسلہ احمدیہ کا پہلا اخبار ’’الحکم‘‘

1897ء اس لحاظ سے بھی جماعت احمدیہ کی تاریخ میں یادگار سال ہے جب ندائے آسمانی کی اشاعت کے لئے سلسلہ احمدیہ کے سب سے پہلے اخبار ’الحکم‘ کا اجراء حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے امرتسر سے فرمایا۔ آپؓ قبل ازیں مشہور ’پیسہ اخبار‘ اور ’فیروز‘ کے علاوہ بھی کئی اخبارات میں کام…

دیانتدارانہ صحافت پر قدغن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 10؍اکتوبر 1995ء میں انگریزی اخبار ’’دی نیوز‘‘ 29؍ستمبر کے حوالے سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ایک صحافی رحیم اللہ یوسف زئی جو کئی قومی اور بیرونی اخبارات اور بی بی سی کو رپورٹیں ارسال کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ صوبہ سرحد میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والی کئی باتوں کی…

ایک مدیر کی مشکلات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے مدیر مکرم نسیم سیفی صاحب ’ابن العطا‘ کے نام سے ایک کالم بھی اپنے اخبار میں لکھتے ہیں جس کا نام ہے ’میرا کالم‘۔ 17؍جولائی 1995ء کے شمارہ میں شائع ہونے والے کالم میں وہ مدیر کی مشکلات کا تجزیہ کرتے ہیں جو اسے موصول ہونے والے مضامین کے سلسلہ میں…

عربی ماہنامہ ’’التقویٰ‘‘

مجلہ ’’التقویٰ‘‘ ہماری جماعت کا عربی زبان میں شائع ہونے والا مرکزی ماہنامہ ہے۔ مئی 1988ء میں جاری ہوا اور اسلام آباد میں رقیم پریس میں طبع ہوتا ہے۔ موجودہ مدیر مصری دوست محترم الحاج محمد حلمی الشافعی ہیں۔ اس رسالہ میں بعض مستقل کالم اور چند مضامین شامل ہوتے ہیں۔ جن میں رسول اللہﷺ…

فن مضمون نویسی

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی 1996ء میں محترم راجا نصر اللہ خان صاحب ’’فن مضمون نویسی‘‘ کے بارہ میں راہنما اصول بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مضمون نگاری کی خواہش رکھنے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ کسی موضوع پر لکھنے سے پہلے اس موضوع پر پڑھنا بہت ضروری ہے۔ چنانچہ عمدہ کتب کے مطالعہ…

احمدی خاتون صحافی ۔ بیگم شفیع احمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اپریل 1995ء میں ایک احمدی صحافی خاتون محترمہ بیگم شفیع احمد صاحبہ کے بعض حالات مکرم سید مبشر احمد صاحب نے تحریر کئے ہیں۔ بیگم شفیع احمد صاحبہ نے 1941ء سے 1970ء تک صحافت، تحریک آزادی اور قومی تعمیر میں حصہ لیا۔ مضمون میں ان کوششوں کا بھی ذکر ہے جو پاکستان…

برصغیر میں صحافت کا آغاز

صحافت کو موجودہ دور میں اس قدر اہمیت حاصل ہے کہ اسے عدلیہ ، مقننہ اور انتظامیہ کے بعد مملکت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ چھاپے کی ایجاد سے قبل صحافت کی موجودگی زیادہ تر سرکاری انصرام کے تحت تھی۔ پہلا مطبوعہ اخبار 1609ء میں جرمنی میں جاری ہوا۔ انگریزی میں پہلا باقاعدہ ہفت…

نائیجیریا کا پہلا مسلم اخبار

نائیجیریا میں پہلا مسلم اخبار 1951ء میں احمدیہ مسلم مشن نے ’’ٹرتھ‘‘ کے نام سے جاری کیا۔ اس پندرہ روزہ اخبار کے 22؍ نومبر 1996ء کے شمارہ میں محترم الحاج حسین صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجیریا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں تاریخ کے حوالہ سے بعض باتیں بیان کرتے ہوئے وہ کہتے…

رسالہ ’’البصیرت‘‘ اور جماعت احمدیہ بریڈفورڈ (یوکے) کی تاریخ

جماعت احمدیہ بریڈفورڈ کی بنیاد 1962ء میں چودھری رحمت خان صاحب امام مسجد فضل لندن نے رکھی تھی اور لندن سے باہر انگلستان کی یہ پہلی جماعت تھی۔ محترم چودھری منصور احمد صاحب اس کے پہلے صدر تھے۔ 1967ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالثؒ نے بریڈفورڈ کا دورہ بھی فرمایا۔ 1978ء میں یہاں پہلے مرکزی…